ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور:مندرکے تالاب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ایک نوجوان کی موت

کنداپور:مندرکے تالاب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ایک نوجوان کی موت

Sun, 16 Feb 2020 23:38:38    S.O. News Service

کنداپور16/فروری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب کوٹا نامی علاقے میں مندر کے تالاب میں تیرتے وقت غرقابی سے ایک ایسے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے، جودو دن بعد بنگلورو میں انجینئرنگ سے متعلقہ ملازمت پر لگنے والا تھا۔

مہلوک نوجوان کا نام پوَن(22سال) بتایا جاتا ہے۔پون نے اڈپی کے کرشنا مٹھ میں حاضری  دی تھی اور اس کے بعدوہ کنداپور تعلقہ کے سالیگرام میں واقع گرونرسمہا مندرپہنچ گیا تھا اور یہاں پر واقع تالاب میں تیرنے کے لئے اترا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ پون کو ملازمت جانے کی وجہ سے اس کے گھر والوں نے اس مندر میں ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا تھا۔

فائر بریگیڈ افسران کی مدد سے لاش تالاب سے نکالی گئی اور کوٹا جنرل ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد گھر والوں کو لاش سونپی گئی۔


Share: