ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: تیندوے کے حملے میں ایک خاتون ہوئی بری طرح زخمی

کنداپور: تیندوے کے حملے میں ایک خاتون ہوئی بری طرح زخمی

Mon, 04 Mar 2019 20:55:05    S.O. News Service

کنداپور4؍فروری (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے ہونسے مکّی علاقے میں علی الصبح ایک تیندوے نے خاتون پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ پریما(32سال) نامی خاتون حسب معمول مِلک کوآپریٹیو سوسائٹی میں دودھ پہنچانے کے لئے جارہی تھی تو اس پر اچانک تیندوے نے حملہ کردیا تھا۔

تیندوے کے حملے سے پریما کے گلے اورچہرے پرگہرے زخم آئے ہیں۔مقامی افراد نے زخمی پریما کو فوراً کنداپور کے اسپتال میں منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد اسے مزید بہتر علاج کے لئے اڈپی کے اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے آلور، اجیرے، ہلّی ہولے، ہونسے مکّی اور شنکرنارائنا جیسے گاؤں میں کئی بار تیندوا گھومتا پھرتا دکھائی دیا ہے۔ایک ہفتے پہلے بھی ایک دوسری خاتون پر تیندوے حملہ کیا تھا جس کے تعلق سے محکمہ جنگلات کے افسران کے پاس شکایت کی گئی تھی۔ لیکن عوامی جان کو خطرہ ہونے کے سلسلے میں افسران پوری سنجیدگی سے دھیان نہیں دے رہے ہیں۔ اب اس دوسرے حملے کے بعد مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی درندوں سے انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔


Share: