ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں غیر قانونی گائے کی اسمگلنگ۔ ملزم ہوگئے فرار۔پولیس نے ضبط کی اسکارپیو کار

کنداپور میں غیر قانونی گائے کی اسمگلنگ۔ ملزم ہوگئے فرار۔پولیس نے ضبط کی اسکارپیو کار

Thu, 20 Dec 2018 19:45:10    S.O. News Service

کنداپور20دسمبر (ایس او نیوز) جب غیر قانونی طور پر گائے اسمگلنگ کرنے والوں پر پولیس نے چھاپہ مارا توملزمین موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ اسکارپیو کار کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ یہ واقعہ نیشنل ہائے وے 66پر19دسمبر کی دوپہر1.30 کے وقت پیش آیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق نیشنل ہائی وے پر واقع کبیرا ہوٹل کے قریب کھڑی ہوئی لال رنگ کی اسکارپیو کار میں 6افراد کی ایک ٹولی ایک گائے کے بچھڑے کواندر دھکیلنے کی کوشش کررہی تھی۔ اسی وقت پولیس کی ہوئیسلا پٹرولنگ کار وہاں پہنچی تو ملزمین کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے جب KA18 M 7826 نمبر پلیٹ والی کار کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اندر تلاشی لی تو اس میں تارپولین، نائلون کی رسی، چاقو، لکڑی کے تختے، منکی کیاپس، نائٹ ٹراؤزرس، ٹی شرٹس کے علاوہ KA03 MX 4233والی دو نمبر پلیٹس بھی موجود پائی گئیں۔

کنداپور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: