کمٹہ:18؍ جون (ایس اؤ نیوز) پی یوسی دوم کے امتحانات میں ناکام ہونے کولےکر مایوس ایک طالب علم نے خود کشی کرنےکا واقعہ کمٹہ میں پیش آیا۔
خود کشی کرنے والے متعلم کی شناخت ہولنگدے گرام پنچایت حدود کے کڈلے کے مکین پرنوا ایشور نائک (18) بتائی گئی ہے۔ مہلوک ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج کا متعلم تھا۔ریاستی سطح پر اعلان کردہ پی یو سی دوم امتحانات کے نتائج میں فیل ہوا تو سیدھے اپنے گھر پہنچا اور کمرے کی چھت سے پھانسی دے کر خود کشی کی ہے۔ مہلوک متعلم کا باپ آٹوڈرائیور ہے، اپنا اکلوتا بیٹا ہونے کی وجہ سے باپ نے کافی لاڈ وپیار سے بیٹے کی پرورش کی تھی ۔ بیٹا بھی تعلیم حاصل کرکے سرکاری ملازمت کا خواب دیکھ رہا تھا۔ لیکن پی یوسی دوم کے امتحانات میں ناکام ہونے کی وجہ سے رنجیدہ متعلم خودکشی کے ذریعے اپنی جان کھوبیٹھا ۔ اپنے اکلوتے بیٹے کی ہلاکت سے والدین اور خاندان والوں غم میں ڈوب گئے ہیں۔ کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔