ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے مرجان میں ٹینکر نے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

کمٹہ کے مرجان میں ٹینکر نے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Fri, 02 Jul 2021 18:30:53    S.O. News Service

کمٹہ 2 جولائی (ایس او نیوز) کمٹہ کے مرجان نیشنل ہائی وے پر ٹینکر کی ٹکر سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کِمانی کے رہنے والے  رمیش ہری کانت (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹینکر انکولہ سے کمٹہ کی طرف جارہی تھی، مرجان ہائی وے پر بائک کو ٹکر ماردی۔   بائک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹینکر بائک کو  قریب پانچ سے چھ کلو میٹر دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی  ۔ پتہ چلا ہے کہ  تنڈرکولی نامی مقام پر  ٹینکر کو چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

کمٹہ پی ایس آئی آنند مورتی نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔


Share: