ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں نامعلوم سواری کی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

کمٹہ میں نامعلوم سواری کی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Thu, 12 Jul 2018 21:34:40    S.O. News Service

کمٹہ 12/جولائی (ایس او نیوز)  یہاں ایک بائک سوار اُس وقت ہلاک ہوگیا جب اُسے کسی سواری نے ٹکر ماردی اور جائے وقوع سے فرار ہوگئی۔ حادثہ کمٹہ تعلقہ کے مانیر کراس پر جمعرات دوپہرکو پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت بالچندرا شیو امبیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ہوناور تعلقہ کے نگر بستی کیرے کا رہنے والا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس کی بائک کو کسی سواری نے ٹکر دی اور پل بھر میں موقع واردات پر سے فرار ہوگئی۔ حادثے میں بالچندرا کے سر کو شدید چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کمٹہ پولس فرارشدہ سواری کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔


Share: