کمٹہ 25/جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیگڈے ملین کیری میں انجینرنگ کی ایک طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جس کی شناخت پرتیما پٹگار (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پرتیما دھارواڑ کی ایک معروف کالج میں انجینرنگ کررہی تھی، دو روز قبل ہی چھٹی لے کر کمٹہ آئی تھی، مگر منگل کو اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔