ت کاروار 2؍مئی (ایس او نیوز) کمٹہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف خود بی جے پی لیڈر سورج نائک سونی نے باغی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس پر کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی نے سورج نائک سونی سمیت 15لیڈروں کو6سال کے لئے پارٹی سے خارج کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ انتخابات میں کمٹہ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی نے سورج نائک سونی کو اپنا اُمیدوار بنایا تھا، مگر اس بار پارٹی نے اُنہیں ٹکٹ نہیں دی، جس کی وجہ سے سورج نائک سونی نے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔
خبر ملی ہے کہ سورج نائک اورکمٹہ کے دیگر لیڈروں کو پارٹی سے خارج کرنے کے احکامات بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے جاری کیے ہیں۔