ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمل ناتھ کابینہ کے دو وزیر عہدہ کے لائق نہیں ہیں: شیوراج چوہان 

کمل ناتھ کابینہ کے دو وزیر عہدہ کے لائق نہیں ہیں: شیوراج چوہان 

Mon, 04 Mar 2019 21:12:23    S.O. News Service

نئی دہلی 4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے قومی نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان نے آج تک سے بات چیت میں کمل ناتھ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجب حکومت کے’ غضب وزیر‘ ہیں ، انہیں نہیں سمجھ آتا کہ یہ کیا بول رہیں ہیں۔ انہیں ہوش نہیں ہے، پہلے ہی انتظامی افراتفری اور قانون و انتظامیہ پست ہے ۔ جہاں چاروں طرف افرا تفری مچی ہے، وہیں لگتا ہے کی یہ خود سماجی افراتفری بھی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ واضح ہو کہ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے دور اقتدار میں ’وزیر اعلی کنیادان ‘منصوبہ کا آغاز کیا تھا ۔ اسی منصوبہ پر جب وزیر کا متنازعہ بیان سامنے آیا تو شیوراج نے بولا کہ وزیر اعلی کنیادان منصوبہ ایک نیک مقصد سے شروع کیا گیا تھا ۔ وہ خاندان جن کے لئے بیٹیوں کی شادی گراں ہے یا کچھ اور وجوہات کے باعث بیٹیوں کی شادی میں دقتیں آرہی ہیں، یہ منصوبہ ان کے خاندان کے لئے تھا ۔ وہیں وزیر اگر کھلے عام ملکی اورغیر ملکی نشے کا پرچار کریں، تو سماج کس سمت میں جائے گا۔شیوراج نے بتایا کہ کمل ناتھ حکومت کے وزراء کو کم سے کم وزیر ہونے کا مطلب کیا ہے ، پتہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انسان اگر نشے کے بارے میں بولے تو الگ بات ہوتی ہے لیکن وزیر بول رہے ہیں کہ ملکی و غیر ملکی پینے کا بندوبست کر د یا ۔ 


Share: