ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی اور ایڈی یورپا کی ملاقات

کمار سوامی اور ایڈی یورپا کی ملاقات

Sun, 13 Sep 2020 11:30:55    S.O. News Service

بنگلورو،13؍ستمبر(ایس او  نیوز)ایک طرف وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو ریاستی قیادت سے ہٹانے کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں، سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر قیاد ت کی تبدیلی کے لئے لابی چلا نے دہلی کے دورہ پر گئے ہیں۔ یہ خبر پھیلتے ہی جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج اچانک وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر کرشنا میں ایڈی یورپا سے ملاقات کرکے حال ہی میں ہوئی تیز بارش سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ داسر ہلی میں ہوئی بارش کی تباہ کاری کیلئے مناسب امداد جاری کرنے کی درخواست کی لیکن سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اورکہا جارہا ہے کہ کمارسوامی کی یہ ملاقات محض راحتی فنڈ کی درخواست کرنے کیلئے محدود نہیں بلکہ دونوں لیڈروں نے ریاست میں موجودہ سیاسی اتھل پتھل کے پیش نظر کوئی حکمت عملی ضرور تیار کی ہوگی۔کمارسوامی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد ان دو لیڈروں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔


Share: