ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر:شوپیاں میں ہندوستانی فوج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا

کشمیر:شوپیاں میں ہندوستانی فوج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا

Thu, 02 Aug 2018 00:26:02    S.O. News Service

سری نگر،یکم اگست ،(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کے شوپیاں میں دہشت گردوں نے فوج کے آرآر33 رائفلس پرحملہ کیا ہے۔ فوج کے جوان علاقے میں گشت کررہے تھے تبھی ان پر دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ فوج نے علاقے کو گھیرلیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، واقعہ کے تفصیلی اطلاعات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو پاکستان نے جموں وکشمیر میں ایک بار پھرسیزفائرکی خلاف ورزی کی تھی۔ اس بارپاکستان نے راجوری ضلع کے نوشیرا ایل اوسی سیکٹرکو نشانہ بنایا یے۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پاکستان کی طرف سے ہوئی گولی باری میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

اس سے قبل جموں وکشمیرکے کلگام ضلع میں 22 جولائی کی صبح سیکورٹی فورسیزاور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑہوئی تھی۔ سیکورٹی فورسیزنے یہاں تین دہشت گردوں کو مارگرایا تھا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیاربھی برآمد کئے گئے تھے۔ اس وقت پولیس کے ایک سینئرافسرنے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے جنوبی کشمیرکے کلگام ضلع کے خودوانی علاقہ میں گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی۔


Share: