ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی ہڑتال:سبزیوں اور دودھ کی قیمتیں آسمان پر

کسانوں کی ہڑتال:سبزیوں اور دودھ کی قیمتیں آسمان پر

Sun, 03 Jun 2018 23:13:46    S.O. News Service

چنڈی گڑھ 3جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسانوں کے ’’گاؤں بند‘‘تحریک کے تیسرے دن آج پنجاب کے مالوا علاقے میں منڈیوں میں سبزیاں اور دودھ نہ آنے کی وجہ سے ان کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے ۔شہروں میں دودھ اب 40 روپے کلو کی جگہ 60-70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے ، وہیں سبزیاں بھی دگنے تگنے قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ یہاں تک کہ آٹھ روپے فی کپ فروخت ہونے والی چائے بھی 15 سے 20 روپے فی کپ بک رہی ہے ۔انسانی بہبود کونسل، ضلع مکتسر کے جنرل سیکریٹری سکھجیت چاھل نے الزام لگایا کہ انتظامیہ آنکھیں بند کر کے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور سبزی اوردودھ بیچنے والے منمانی کر رہے ہیں جس سے غریب آدمی پس رہا ہے ۔


Share: