ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی حمایت میں ٹرانسپورٹرس کی ملک گیر ہڑتال8دسمبر کو

کسانوں کی حمایت میں ٹرانسپورٹرس کی ملک گیر ہڑتال8دسمبر کو

Thu, 03 Dec 2020 11:50:17    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں دن بہ دن شدت آرہی ہے-ایک طرف جہاں کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کیلئے مودی حکومت اپنے وزراء کے ساتھ میٹنگیں کررہی ہے وہیں تحریک کو تقویت بخشنے کیلئے ہندوستان بھر کے ٹرانسپورٹروں نے اعلان کردیا ہے کہ کسانوں کی حمایت میں وہ 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے-

وہیں ہریانہ کے جیند میں کھاپ پنچایت کے نمائندوں نے دہلی کی طرف روانگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے- پنچایت کا کہنا ہے کہ اگر 3 دسمبر تک حکومت سے بات نہیں بنتی تو پھر وہ دہلی کے لئے پھل، دودھ اور سبزیوں کی فراہمی بند کر دیں گے- یہاں کسان رہنما گھر گھر جا کر لوگوں سے دہلی چلنے کی اپیل کر رہے ہیں -دریں اثناکرانتی کاری کسان یونین کے سربراہ درشن پال نے مرکز کی مودی حکومت کے سامنے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرے-

درشن پال کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین چونکہ کسانوں کے لیے مضر ہیں، اس لیے اس قانون کو ختم کیا جانا چاہئے اور پارلیمانی اجلاس کے ذریعہ اس پر عمل کیا جانا چاہئے-یہ خبر آرہی ہے کہ تحریک میں حصہ لینے دہلی جا رہے راجستھان کے کسانوں کو ہریانہ بارڈر پر پولیس نے روک دیا ہے- الور ضلع کے راستہ دہلی کوچ کر رہے کسانوں کے ہریانہ میں داخلہ پر پولیس نے روک لگا دی- اس سے کسان ناراض ہو گئے اور سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں -


Share: