ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان کرانتی تحریک 23ستمبر سے شروع ہوگی

کسان کرانتی تحریک 23ستمبر سے شروع ہوگی

Thu, 06 Sep 2018 12:20:16    S.O. News Service

نئی دہلی6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسان تحریک کی تال میل کمیٹی نے کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں 23 ستمبر سے 2 اکتوبرتک ہری دوار سے دہلی تک کسان کرانتی یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تال میل کمیٹی کی آج یہاں ہونے والی میٹنگ میں کسانوں کے مسائل پر غور کرنے کے بعد تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

میٹنگ میں اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک اورتمل ناڈوکے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔


Share: