بنگلورو،یکم دسمبر(ایس اونیوز) کرناٹکا میڈیا اکاڈمی نے 2018 کے میڈیا اعزازات کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست کے 50مختلف صحافیوں کو اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ کرناٹکا میڈیا اکاڈمی کے چیرمین ایم سداراجو اور سکریٹری سی روپا کی طرف سے جاری اخباری بیان میں ان اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقریب اعزازات میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور دیگر ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اعزاز یافتگان میں حاصل حیات اعزاز سینئر صحافی دھرما ورپو بالاجی کو دیا جارہاہے۔ اعزاز یافتگان میں سینئر صحافی اور روزنامہ پاسبان کے چیف رپورٹر عبدالخالق ، عائشہ خانم دور درشن اور ایشانیہ ٹائم کے ایم پاشاہ شامل ہیں۔ان کے علاوہ پریم کمار ہری ابے ( پرجاوانی) وشواناتھ سورنا(فوٹو گرافر) موہن ہیگڈے (وجئے وانی) بھانو تیج (ایکنامک ٹائمز) بی این ستیش کمار ( دی ہندو)ایم انیل کمار (نیوز 9) جی ایم کمار بی ٹی وی، کے این چنے گوڈا ، وجئے وانی ، مریپا کے جے پرجاوانی، سولومن آندولنا، کے این ناگیش کمار سنماٹو گرافر، ہری پرساد ٹی وی 9 ، ایشور شیونا فوٹو گرافر بنگلور مرر، بسوراج بھوسارے سماج مکھی، موہن کمار فوٹو گرافر، ڈوڈ بومیا سنجے وانی، رامو پٹیل انڈین ایکسپریس، راجو وجیا پورہ ڈکن ہیرالڈ، راجو نداف وجئے کرناٹک، امیش پوجارسوینوڈی، وی شیوپیا مٹھ وشواوانی ، ششی کمار پٹیل یوا رنگا، شیورام اسونڈی نیوز 18 ، کے جی سریش پرجا ٹی وی ، پی پرمیش سدی مولا، شرنپا بچلا پورہ نیوز18، سبھاش ادلورسدینا، لوچنیش ہوگار سنجے درپن ، پرکاش کوگوے پرجاونی، کنکا مورتی سمیکتا کرناٹکا، جی آر کنچے گوڈا پرجو دیا، میرا اپیااسٹار آف میسور، کے این روی کمار کنڑا پربھا، ایچ بی منجوناتھ ادے وانی، نندیش نیوز 18، اننت رام وجئے وانی، وینسینٹ کینڈی وارتا بھارتی، کاگتی ناگراجپاادے وانی، گنگا ہنومنیا، امرت وانی، وینکٹ سوامی سنجے سماچار، شریجا ڈجیٹل میڈیا، پرکاش شٹی کارٹونسٹ، سکیش کمار شٹی کستوری، کے این جناردھن آچاری ای سنجے، این ایس سبھاش چندرا انڈین ایکسپریس، منجو شری پرجاوانی، اے کے علاوہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اعزاز سی ایس دوارکا ناتھ کو دیا جائے گا۔ بہترین ضلعی سطح کے اخبار کا اعزاز کولار وانی کولار کو دیا جائے گا۔ بہترین فلمی صحافت کا اراگنی اعزاز دیشادری ہوسمنے کو دیا جائے گا۔ سماجی بدلاؤ کا ابھیمانی اعزاز پرمیشور بھٹ کو ملے گا اور انسانی مسائل پر تحریر کا اعزاز جی این ناگراجو کو ملے گا۔