بھٹکل 27/اپریل (ایس او نیوز) آج 27/اپریل کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی جس میں تین نمائندوں نے اپنے پرچے واپس لئے جس میں ایک جے ڈی ایس کا پرچہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل ایک پرچہ کل یعنی 26/اپریل کو واپس لیا گیا۔ اس طرح اب انتخابی اکھاڑے میں چھ اُمیدوار باقی رہ گئے ہیں جس میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
نام واپس لینے کے پہلے دن آزاد اُمیدوار ایر درگپا نائک نے اپنی نامزدگی واپس لی تھی، جبکہ آج آخری دن تین اُمیدواروں نے اپنے پرچے واپس لئے ہیں جس میں جے ڈی ایس کے ایس ایم امجد، شیو سینا کے جینت نائک اور آزاد اُمیدوار جبروت خطیب شامل ہیں۔
جے ڈی ایس کے اُمیدوار ایس ایم امجد نے مختصر بات چیت میں صرف اتنا بتایا کہ بھٹکل کے ذمہ داران نے اُن سے درخواست کی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا پرچہ واپس لینا ہی بہتر سمجھا تاکہ اُن کی وجہ سے قوم اور ملت کو کسی بھی طرح کا نقصان نہ ہو۔
اب جو چھ اُمیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، اُن کے نام اس طرح ہیں:
۱) منکال ایس ویدیا ۔۔( کانگریس)
۲) سنیل نائک ۔۔۔(بی جے پی)
۳) غفور صاحب ۔۔۔ (ای ایم پی)
۴) عبدالرحمان ۔۔۔(آزاد)
۵) پرکاش پینٹو ۔۔۔۔(آزاد)
۶) راجیش نائک ۔۔۔ (آزاد)
جس طرح رکن اسمبلی منکال ویدیا مرڈیشور کے رہنے والےہیں، اُسی طرح سنیل نائک شرالی کے رہنے والے ہیں، غفور صاحب کمٹہ کے، عبدالرحمان ٹونکا کے، پرکاش پینٹو اور راجیش نائک ہوناور کے ہیں۔