ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک  میں 23 ؍اضلاع کے 130 تعلقوں کو سیلاب زدہ قرار دیا

کرناٹک  میں 23 ؍اضلاع کے 130 تعلقوں کو سیلاب زدہ قرار دیا

Sat, 12 Sep 2020 12:28:00    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی ) ریاستی حکومت نے ریاست کے 23 ؍ اضلاع کے 130 تعلقوں کو سیلاب زدہ قرار دیا۔ ان علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے اضافی وسائل جاری کیے گئے۔

ریاستی محکمہ مال کے احکام کے مطابق دکشن کنڑا کے 6 تعلقے ، بیلگاوی ، کے 14، اُتر کنڑا کے 10 ، کلبرگی کے 9، باگل کوٹ کے 9، دھارواڑ کے 7، شیموگہ کے 7، اُڈپی کے 7، چکمگلورو کے 6، ہاویری کے 6، بیلاری کے 6، رائچور کے 5، یادگیر کے 5، بیدر کے 5، ہاسن کے 5، میسورو کے 4، وجئے پورہ کے 4، گدگ کے 4، گوڈاگو کے 3، داونگیرے کے 3، کوپل کے 3 اور چامراج نگر اور منڈیا کے ایک ایک تعلقے کو سیلاب سے متاثر قرار دیا گیا۔

مرکز نے اگست کے اوائل میں موسلادھار بارش اور سیالب سے ہوئی تباہی کاجائزہ لیا تھا۔ اپنے احکام میں ریاستی حکومت نے ان علاقوں کو تا حکم ثٓنی فوری اثر کے ساتھ سیلاب زدہ قرار دیا۔


Share: