ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے ٹائیگر ریزروس میں شیروں کی اموات میں اضافہ

کرناٹک کے ٹائیگر ریزروس میں شیروں کی اموات میں اضافہ

Fri, 09 Feb 2018 20:08:40    S.O. News Service

میسورو8؍فروری (یواین آئی ) کرناٹک کے ناگرہولے اور بانڈی پور کے تحت آنے والے نیشنل ٹائیگر ریزرومیں مختلف وجوہات کے سبب 5؍شیروں کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ دونوں ٹائیگر ریزروس ملک میں سب سے زیادہ شیروں کی تعداد کے لئے مشہور ہیں۔آج ناگرہولے ٹائیگر ریزرو کے انے چوکور رینج کے آیور ہوسا ہلی ہانڈی میں ایک مادہ شیرنی کی لاش پائی گئی۔ اس طرح گذشتہ15؍دنوں میں شیروں کی اموات ناگرہولے میں2تک جاپہنچی ہے ۔تاہم حکام بانڈی پورہ میں دو شیروں کی اموات کی پراسرار راز کا پتہ چلانے پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کیوں کہ انہیں شبہ ہے کہ ان شیروں کو زہر دیا گیا ہے ۔ لیبارٹری کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ بقیہ دو اموات طبعی وجوہات کے سبب ہوئی ہیں۔ ناگرہولے پارک کے ڈائرکٹر وی منی کنٹھن نے کہا کہ یہ شیر کی نعش تین دن پرانی ہے ۔ اس کے ناخن ٹھیک ہیں۔


Share: