ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وزیر اعلی یڈ یورپا نے منگلورو پولیس فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا کیا اعلان

کرناٹک کے وزیر اعلی یڈ یورپا نے منگلورو پولیس فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا کیا اعلان

Wed, 25 Dec 2019 20:20:13    S.O. News Service

منگلورو،25/دسمبر(ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈ یورپا نے منگلور میں پولیس فائرنگ کے دو ہلاک شدگان کو 10-10 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کے اپنے حکم کو پلٹ دیا۔

یڈ یورپا نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو منگلورو میں ہونے والے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے دو ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ دونوں مہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ’’معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے سی آئی ڈی اور مجسٹریٹ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا‘‘۔ پولیس کی فائرنگ کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے اپنے وعدے پر واپس جانے کے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ’’وہ لوگ جو مجرمانہ الزام کا سامنا کر رہے ہوں، انہیں معاوضہ دینے کا التزام نہیں ہے‘‘۔اس سے پہلے یڈ یورپا نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کر کے شہر کے موجودہ حالات کی معلومات حاصل کی۔ میٹنگ میں ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج بومئی بھی موجود تھے۔


Share: