ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کورونا سے صحت یاب ، گھر واپس

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کورونا سے صحت یاب ، گھر واپس

Sun, 25 Apr 2021 07:44:38    S.O. News Service

بنگلورو،25؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ وہ کور و نا سے صحت یاب ہو کر گھر واپس ہو چکے ہیں ۔

جے ڈی ایس کے دوسرے طاقتور قائد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی محبت ، انسیت اور دعاؤں کے سبب آج میں کور ونا وائرس سے صحتیاب ہوکر دواخانہ سے گھر آ گیا۔ اس محبت کو میرا سلام ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے اگلے دو ہفتوں تک کسی سے ملاقات نہ کر نے کا مشورہ دیا، لہذا انہوں نے عوام سے تعاون کر نے کو کہا ۔ کماراسوامی 17 اپریل کو کور ونا سے متاثر پائے گئے اوردوا خانہ میں شریک ہوئے ۔ ان سے پہلے ان کے والدین سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ا اور ماں چنماں متاثر ہوکر دوا خانہ میں شریک ہوئے ۔


Share: