بنگلورو،22؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 3649 پوزیٹیو معاملات رونما ہوئے ہیں۔ 61 ہلاک ہوئے جس سے مہلوکین کی کل تعداد 1464 ہوگئی ۔ بنگلورو میں 1714 معاملات سامنے آئے اور 22 ہلاک ہوئے ۔ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 71069 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 43104 کووڈ۔19 مریضوں کی جانچ کی گئی ۔ اب تک مجموعی طور پر 1064734 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ریاست میں 1664 افراد صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے ۔ بنگلورو میں 520 افراد صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے۔ وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھا کرنے یہ اطلاع دی ہے۔