ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا کے انتہائی دھماکہ خیز حالات، ایک دن میں 39ہزار نئے معاملے،229اموات

کرناٹک میں کورونا کے انتہائی دھماکہ خیز حالات، ایک دن میں 39ہزار نئے معاملے،229اموات

Thu, 29 Apr 2021 13:18:58    S.O. News Service

بنگلورو29؍اپریل(ایس او  نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ چہارشنبہ کے روز ریاست بھر میں 39047نئے کورونا پازیٹیو معاملوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ 229افراد اس مہلک وباء میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔کرناٹک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 1439822تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ریاست بھر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 15036تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11833متاثرین صحت یاب ہوئے۔ ریاست بھر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1095833تک پہنچ چکی ہے۔کرناٹک بھر میں فی الوقت 328884افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے اور ان میں سے 2192متاثرین آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ شہر بنگلور میں بھی متاثرین کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ بنا ہے شہر میں ایک ہی دن میں 22596/افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔137افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔بنگلور میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 224152تک جا پہنچی ہے۔


Share: