بنگلورو،5؍ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹک ماہ اگست کے بعد اب ستمبر میں بھی ہر دن 9 ہزار تا 10 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔ یکم ستمبر سے ان لاک ۔4 کے دوران پابندیا ں ہٹائے جانے پر لوگوں کے اب احتیاط برتنے پر زیادہ توجہ نہ دینے سے پھر ایک بار کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ 4؍ستمبر کی شام 5 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 9,280 نئے مریض پائے گئے ہیں۔
جس سے اب تک کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,79,486 ہو گئی ہے، جن میں سے 2,74,196 افراد صحت یاب ہو کر گھر لوٹے اور 6,170 مریض ہوئے ہیں۔ اس وقت 4,73,307 افراد ہوم کورنٹین میں رکھے گئے ہیں۔ 4؍ستمبر کور ریاست میں 73,192 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے۔ کرناٹک میں جمعہ کے دن بھی سب سے زیادہ 2,963 نئے مریض بنگلورو شہری ضلع میں پائے گئے ہیں اور سب سے کم مریض بیدر 36 پائے گئے ہیں۔ کورونا سے اب تک فوت ہونے والے 6,170 مریضوں میں سے اضلاع کی سطح پر اموات کی تعداد اس طرح ہے۔ بنگلورو 2,091، بنگلورو دیہی ضلع 43، میسورو 486 ، بیلاری 281، بیگاوی 203، داونگیرے 206، دھارواڑ 356، دکشن کنڑا 389، ہاسن 199، شیموگہ 148، کورگ 21، یادگیر 41، اُتر کنڑا 56، رام نگرم 31، منڈیا 66، کولار 65، چتردرگہ 25 جمعہ کے دن جو 116 مریض فوت ہوئے ہیں ان میں بنگلورو 25، داونگیرے 10، دھارواڑ 10، میسورو 11 شامل ہیں۔ یادگیر ،رام نگرم ، کورگ ، چتردرگہ ضلع میں کوئی مریض فوت نہیں ہوا ہے۔
جبکہ باگل کوٹ، چامراج نگر، چکبالاپور ، کولار کوپل، منڈیا ، اور اُتر کنڑ میں ایک مریض فوت ہوا ہے۔