بنگلورو، 4؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لیں گے، ان کے لئے لاک ڈاؤ ن نافذ کیا جائے، اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ ویکسین نہ لینے والے یا ویکسین سرٹی فکیٹس نہ رکھنے والے افرد کھلے عام چل پھر نہیں سکتے ، بس، ریل ، ہوائی جہاز، ٹیکسی ، آٹو میں سفر کے لئے ویکسین سرٹیفکیٹس دکھا نا ہوگا، کسی دفتر میں آپ کسی کام کے لئے جائیں گے تو وہاں بھی ویکسین سرٹیفکیٹس دکھا نا ہوگا۔