بنگلورو،18؍جون (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 ؍ گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 204 درج کی گئی ہے۔ اس طرح کرناٹک میں کورونا کا شکار ہونے والوں کی جملہ تعداد 7734 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک دن جملہ 8 افراد کووڈ۔19 سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 102 ہوگئی ہے۔بروز منگل شام 5 بجے سے بروز چہارشنبہ شام 5 بجے تک تک ریاست کرناٹک میں کورونا کے 204 معمالات کا پتہ چلا ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 204 نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ بنگلورو میں 5 ، بیلاری ،بیدر اور شیموگہ میں ایک ایک سمیت ریاست میں جملہ 8 افراد کورونا کے علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ شہر بنگلورو میں 55 ، یادگیر میں 37 ، بیلاری میں 29، کلبرگی میں 19، بیدر میں 12، دکشن کنڑا اور دھارواڑ میں 8،8 منڈیا میں 7، ہاسن میں 5 ، اُڈپی ، باگل کوٹ، شیموگہ میں 4،4۔ داونگیرے ، چکبالاپور اور اُترکنڑا میں 3،3 رائچور ، میسورو اور بنگلورو دیہی میں 1،1 سمیت ریاست میں جملہ 204 افراد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ۔ بروز چہارشنبہ 348 کورونا کے مریض شفایابی کے بعد کووڈ اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 804 ہوگئی ہے۔ فی الحال ریاست میں 2824 کورونا کے فعال کیس ہیں۔