ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک دورہ: راہل گاندھی کا یہ پلان بڑھا سکتا ہے امت شاہ کی مشکلیں

کرناٹک دورہ: راہل گاندھی کا یہ پلان بڑھا سکتا ہے امت شاہ کی مشکلیں

Wed, 04 Apr 2018 01:02:08    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی آج سے کرناٹک کے دو دن کے دورے پر ہیں۔کرناٹک انتخابی مہم کے تحت نکالی جا رہی جنوری عوامی مبارک یاترا کے پانچویں مرحلے میں شامل ہوئے۔راہل کرناٹک میں تشہیرکے پانچویں دور میں تین اور چار اپریل کو شوموگا، داوگیرے، چتردرگ، تمکر اور رام نگر اضلاع میں جائیں گے۔اپنے اس دورے میں بھی راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور بی جے پی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار یدیورپا پر حملہ کیا۔یہاں تک کہ امت شاہ کے حال ہی میں یدیورپا کو نمبر ون بدعنوان بتانے والے بیان پر طنز بھی کیا۔اس دورے میں وہ سدھ گنگا خانقاہ کے شیو کمار سوامی سے بھی ملاقات کریں گے۔کل راہل چتردرگ ضلع کے ہولالاکیرے کا دورہ کریں گے۔اس کے بعد وہ تمکر ضلع میں سدھ گنگا خانقاہ جائیں گے۔دہلی روانہ ہونے سے پہلے راہل رام نگر ضلع کے مگادی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ سدھاگنگا خانقاہ، لنگایت کا سب سے اہم خانقاہ سمجھا جاتا ہے۔خانقاہ کے سربراہ سنت شیو کمار سوامی اسی اتوار کو ہی 111 سال کے ہوئے ہیں۔خانقاہ میں خوبصورت پروگرام بھی رکھا گیا تھا۔سوامی کو فرقہ کے لوگ بھگوان کا درجہ دیتے ہیں اسی لیے امت شاہ بھی یہاں ان سے ملنے پہنچے تھے۔لیکن کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف لنگایتوں کو اقلیتی کا درجہ دیے جانے کے فیصلے کے بعد کانگریس کے لئے جہاں جیت کا ماحول دیکھا جا رہا ہے اس دوران راہل گاندھی کا سدھاگنگا خانقاہ کے شیو کمار سوامی جی سے ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔


Share: