ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک حجاب معاملہ: سپریم کورٹ میں ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت

کرناٹک حجاب معاملہ: سپریم کورٹ میں ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت

Wed, 16 Mar 2022 22:36:06    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ نے آمادگی ظاہر کی کہ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت ہولی کی تعطیلات کے بعد کرے گی۔

قران اور حدیث میں مسلم خواتین پر حجاب فرض ہونے کی دلائل پوری مضبوطی کے ساتھ پیش کئے جانے کے باوجود کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا حجاب اسلام کا ضروری حصہ نہیں ہے۔ سسی کے ساتھ کلاس رومس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواستوں کو خارج کردیا تھا۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے سینئر وکیل سنجے ہیگڈے کی اس بات کا نوٹ لیا کہ عنقریب امتحانات ہونے والے ہیں لہٰذا معاملہ کی جلد سماعت کی ضرورت ہے۔ سنجے ہیگڈے بعض طالبات کی طرف سے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھتے ہیں‘ ہم تعطیلات کے بعد لسٹ کریں گے‘ ہمیں وقت دیجئے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف بعض درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل ہوئی ہیں۔

سپریم کورٹ سے کہا گیا کہ ہائی کورٹ یہ نوٹ کرنے میں ناکام رہی کہ حجاب پہننا دستور کی دفعہ 21کے تحت پرائیویسی کے دائرہ میں آتاہے۔

شعور کی آزادی پرائیویسی کے حق کا حصہ ہے۔ درخواستوں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ ہندوستانی لیگل سسٹم کا نوٹ لینے میں بھی ناکام رہی جو واضح طورپر مذہبی علامات پہننے یا ساتھ رکھنے کو تسلیم کرتا ہے۔


Share: