ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک انتخابات :صرف 6730 ووٹ اور ملتے تو بی جے پی کو مل جاتی اکثریت

کرناٹک انتخابات :صرف 6730 ووٹ اور ملتے تو بی جے پی کو مل جاتی اکثریت

Fri, 18 May 2018 23:02:35    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک انتخابات بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیوں کے لئے بہت مشکل تھا ۔ نتائج آنے اور حکومت بننے کے بعد بھی کرناٹک میں کرسی کی لڑائی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر واضح ہوئی ہے لیکن پھر بھی اسے اکثریت نہیں حاصل ہو سکی ۔

کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی میں اکثریت کا دعویٰ کرنے کیلئے کسی بھی پارٹی کے پاس کم سے کم 113 ایم ایل اے ضرور ہونے ہیں ۔ بی جے پی کے پاس 104 ایم ایل اے ہیں اور اس طرح اکثریت کے لئے بی جے پی کو 9 ایم ایل اے کی ضرور ت ہے ۔ تاہم اس مرتبہ 222سیٹیوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اسلئے موجوہ طور پر کسی بھی پارٹی کو 112 ایم ایل اے چاہئے ۔

انتخابات کے نتائج کو قریب سے دیکھیں سے پتہ چلے کہ کرناٹک اسمبلی میں بی جے پی اور اکثریت کے درمیان محض 6730 ووٹوں کا فاصلہ ہے ۔

بھلے ہی کانگریس کو بی جے پی سے 6 لاکھ 38 ہزر ووٹ زیادہ ملے ہیں لیکن 113 سیٹیں جیتنے کے لئے کانگریس کو کم سے کم 1 لاکھ 25 ہزار 608 ووٹوں کی اور ضرورت پڑتی۔


Share: