ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرن بیدی کو استعفی دے دینا چاہیے: نارائن سامی

کرن بیدی کو استعفی دے دینا چاہیے: نارائن سامی

Mon, 06 May 2019 12:11:10    S.O. News Service

پڈوچیری،6؍مئی (ایس او نیو؍یو این آئی)  پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے اتوار کو لفٹننٹ گورنر کرن بیدی سے ریاست کے ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور سے مشکلات پیدا کرنے کے سلسلے میں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دے دینے کا مطالبہ کیا۔

نارائن سامی نے نامہ نگاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرن بیدی کا پڈوچیری کی عوام کے نام لکھے گئے خط سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے حکومت کے کاموں میں روز بروز مداخلت کی ہے۔

بیدی پر منتخب حکومت کو بدنام کرنے کے لئے مفت چاول مہیا کرانے میں مبینہ طور سے رخنہ ڈالنے کے علاوہ حکومت کی مرکزی ایڈمیشن کمیٹی کے ذریعہ سے دعوی کیا کہ منتخب کردہ دراوڑ طالب علموں کو 100 فیصد مالی امداد جائزہ کی آڑ میں نجی میڈیکل کالج سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) روپے اکٹھے کرنے، نرس اور پولس کانسٹبل کی بھرتی میں مبینہ طور سے روڑا اٹکانے کا سنگین الزام عائد کیا۔


Share: