ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے چھتیس گڑھ میں چار لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے چھتیس گڑھ میں چار لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

Sat, 23 Mar 2019 20:54:14    S.O. News Service

رائے پور،23مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں لوک سبھا علاقے سمیت چار نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈروں نے آج یہاں بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے رائے پور، بلاسپور، راج ناندگاؤں اور مہاسمند سیٹ کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔رہنماؤں نے بتایا کہ پارٹی نے رائے پور سے پرمود دوبے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔دوبے فی الحال رائے پور میونسپل میئر ہیں۔وہیں بلاسپور سے کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اٹل شریواستو پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے مہاسمند لوک سبھا سیٹ سے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی قیادت والی حکومت میں وزیر رہے دھنیندر ساہو کو امیدوار بنایا ہے۔ساہو اب ابھنپور اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں۔کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ پارٹی نے راج ناندگاؤں لوک سبھا سیٹ سے بھولارام ساہو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ساہو کھجی اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی رہے ہیں۔راج ناندگاؤں لوک سبھا سیٹ ریاست کی اہم سیٹ مانی جاتی ہے۔اس سیٹ سے سابق وزیر اعلی رمن سنگھ ایم پی رہے ہیں اور فی الحال ان کے بیٹے ابھیشیک سنگھ ایم پی ہیں۔ ریاست کے حکمراں جماعت کانگریس نے ابھی تک چھتیس گڑھ کی نو سیٹوں رائے پور، بلاسپور، راج ناندگاؤں، مہاسمند ، سرگوجا، رائے گڑھ، جنگجیر چاپا، بستر اورکانکیر کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔درگ اور کوربا سیٹ باقی ہے۔وہیں اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی سرگوجا، رائے گڑھ، جنگجیر چاپا، بستر اورکانکیرکے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔چھتیس گڑھ کے 11 لوک سبھا سیٹ کے لئے 11، 18 اور 23 اپریل کو پولنگ ہوگی۔سال 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 11 میں سے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ایک نشست درگ میں کانگریس کے تامردھوج ساہو کو فتح ملی تھی۔ساہو ریاست کے بھوپیش بگھیل کابینہ میں رکن ہیں۔


Share: