ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے کیا آندھرا تنظیم نو قانون کی دفعات کو نافذ کرنے کا مطالبہ

کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے کیا آندھرا تنظیم نو قانون کی دفعات کو نافذ کرنے کا مطالبہ

Mon, 25 Feb 2019 23:54:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک مارچ کو مجوزہ آندھرا پردیش دورے سے پہلے کانگریس ممبر پارلیمنٹ کے وی پی رام چندر راؤ نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی آندھرا پردیش تنظیم نو قانون کی مختلف دفعات کو لاگو کرنے کے لئے فوری طور پر قدم اٹھائیں۔راجیہ سبھا رکن راؤ نے وزیر اعظم کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ مختلف ریلوے زون قائم، رائل سیما اور مغربی آندھرا کے اضلاع کے لئے خصوصی اقتصادی پیکیج، پولاپورم منصوبے کے لئے کافی رقم اور دوسری دفعات پر عمل کے لئے ہدایات جاری کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ آندھرا پردیش کے لوگوں کا خیال ہے کہ قانون پر عمل کرنا ہندوستانی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ قانون پارلیمنٹ سے بنا ہے اور اسے صدر نے منظوری فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم قانون کی مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کرتے توتاریخ نہ صرف آندھرا پردیش کے لوگوں کے ساتھ آپ کی چال، بلکہ ہندوستانی پارلیمنٹ اور اس خود مختاریت کے تئیں ان کی توہین کو بھی یاد کرے گا۔


Share: