بنگلور،06؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر انڈئین نیشنل کانگریس مسٹر راہل گاندھی 12فبروری سے ضلع گلبرگہ کا دورہ کریں گے ۔ یہاعلان مسٹر جگ دیو گتہ دارصدر ضلع کانگریس کمیٹی ، گلبرگہ نے اپنے دفتر پر ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے دورہ کے موقع پر چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا، کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور،کانگریسی قائدین وینو گوپال، ضلع انچارج وزیر گلبرگہ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے، رکن قانون ساز کونسل الحاج اقبال احمد سرڈگی ، رکن اسمبلی جیورگی ڈاکٹر اجئے سنگھ، و دیگر قائیدین ان کے ساتھ ہوں گے ۔ ضلع گلبرگہ میں راہول ؤگاندھی کے دورہ کے پیش نظر ضلعی اور تعلقہ جات کی کانگریس کمیٹیاں زور و شور سے جلوس و جلسوں کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی 12فبروری کو یادگیر پہنچیں گے اور پھر وہاں سے شاہ پور جائیں گے۔ شاہ پوؤر کا دورہ مکمل کرکے وہ جیورگی پہچیں گے اور جیورگی کے جلسہ عام میں شرکت کے بعد وہ گلبرگہ شہر پہچیں گے ۔ گلبرگہ میں 12فبوری کو دوپہر 3بجے نوتن ودیالیہ گراؤنڈ پر راہول گاندھی ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ صدر کانگریس راہؤول گاندھی 12فبروری کی شام 6.30بجے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ پر حاضری دیں گے ۔ وہ 13فبروری کی صبح 9.30بجے سؤابق وزیر کرناٹک ممتاز عوامی قائد الحاج قمر الاسلام مرحوم سابق سیکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹیکی رہائش گاہ ،گلبرگہ پر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ راہول گاندھی 10بجے دن ایچ کے ای سوسائیٹی کے آڈیٹورئیم میں گلبرگہ کیتاجرین اور پیشہ ورانہ ماہرین کے ساتھ بات تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر جگ دیو گتہ دار صدر ضلع کانگریسکمیٹی گلبرگہ نے کہا ہے کہ سارے ضلع میں صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دورہ کے پیش نظرکانگریس کمیٹیوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔