کاسرگوڈ،26؍ نومبر (ایس او نیوز) کاسرگوڈ پولیس کی درخواست پر پائیولیکے اٹّیگولی کے رہنے والے اور فی الحال دبئی میں روپوش 'ناپتہ رفیق' (32 سال) کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ۔
ناپتہ رفیق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کالیا رفیق کے قتل میں ملوث راوڈی شیٹر یوسف ضیا کا گرگا ہے ۔ ناپتہ رفیق پر کیرالہ اور کرناٹکا میں قتل، ڈکیتی ، اغوا اور لوٹ مار جیسے کئی معاملات درج ہیں ۔ جبکہ یوسف ضیا کو پچھلے دنوں ممبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔