بھٹکل7؍فروری ( ایس او نیوز) طلاق کا مطالبہ کرنے پر اپنی بیوی پر جان لیوا حملہ کرنے اور اس کے دونوں ہاتھ اور پیرکاٹ کر فرار ہونے والے سنتوش پجاری کو اڈپی پولیس کی ڈی سی بی آئی ٹیم نے بھٹکل ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا ہے۔
سنتوش پجاری کی تلاش میں پولیس ٹیم ممبئی پہنچی تھی جہاں وہ ملازمت کیا کرتاتھا، مگر وہاں سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لیکن 6فروری کی شام کو پولیس نے موبائل فون ریکارڈ سے پتہ لگایاکہ وہ بھٹکل میں موجود ہے۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمن نمبرگی کی ہدایات کے مطابق ڈی سی بی آئی کی ٹیم نے بھٹکل پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔پھر جائے واردات پر اسے لے جاکر ضابطے کی کارروائی انجام دینے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔