کاروار:2/ اگست(ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح پر منائی جارہی امن وانسانیت مہم کے پیش نظر آج اترکنڑا ضلع امن وانسانیت مہم کمیٹی کی طرف سے اترکنڑا ڈی سی کے ذریعے صدر ہند کو اپیل سونپی گئی ۔
ڈی سی کو اپیل سونپنے سےپہلے ضلع کمیٹی کے کنونیر محمد رضا مانوی نے مختصرخطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی ہند اپنے آغاز سے ہی ملک میں امن وانصاف، بھائی چارگی اور یک جہتی اور انسانیت کے لئے کوشاں ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک کے اندر ذات پات، مذاہب اور لسانیات کی بنیاد پر متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہی تعصبات اور نفرت کے ماحول کو ختم کرکے امن اور انسانیت کی بحالی کے لئے جماعت اسلامی ہندکے اس مہم کا مقصد ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر ضلع استقبالیہ کمیٹی کے صدر محمد طلحہ سدی باپا، امتیاز یو شیخ، شریف کے ایم، سید صلاح الدین، علی جناب صالح، بستی ملک کمٹہ ، محمد محسن، انصار شیخ سمیت ضلع کمیٹی کے ممبران اور امن پسند شہری موجود تھے۔