ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: 85ہزار روپئے مالیت کی غیر قانونی گواشراب ضبط

کاروار: 85ہزار روپئے مالیت کی غیر قانونی گواشراب ضبط

Thu, 08 Nov 2018 19:30:20    S.O. News Service

کاروار:8؍نومبر (ایس او نیوز)  مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز محکمہ کے افسران نے غیر قانونی طورپر ٹیوبوں میں چھپا کر رکھی گئی 266لیٹر گوا شراب ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیاہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق موئنگنی جنگل میں قریب 85ہزار روپئے مالیت کی 266لیٹر گوا شراب اور 24لیٹر گوا فینسی ٹیوبوں میں غیرقانونی طورپر جمع رکھی گئی تھی۔ ایکسائز افسران نے شراب سمیت  ٹیوب اور بیاگ کو بھی ضبط کرلیا ہے۔معاملے کو لے کر کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: