ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ۔ ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف شکایت

کاروار: نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ۔ ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف شکایت

Sat, 09 Mar 2019 19:45:26    S.O. News Service

کاروار9؍مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66کو فورلین میں تبدیل کرنے کے لئے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے اتر کنڑا یونٹ نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے پاس شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی سڑک تعمیرکا کام بہت ہی غیر سائنٹفک انداز میں انجام دے رہی ہے۔

ڈی سی کو دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کاروار کے ماجالی سے بھٹکل کی سرحد تک تعمیری کام نہایت سست رفتار ی سے چل رہا ہے۔بعض مقامات بہت ہی غیر سائنٹفک طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔ہر دن جیسے ایک الگ راستہ اپنایا جارہا ہے۔ہائی وے پر اچانک کسی نہ کسی جگہ پر ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے نیا موڑ شروع کیا جاتا ہے جس سے موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو الجھن ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔میمورنڈم میں ڈی سی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سست رفتاری سے چل رہے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات متعلقہ ذمہ داروں کو دی جائیں۔سڑک پر موٹر گاڑیوں کے ضروری ہدایات والے بورڈ جگہ جگہ لگادئے جائیں۔

اس موقع پر کنڑا رکھشنا ویدیکے کے ضلعی صدر بھاسکر پٹگار، کاروار تعلقہ صدر دیپک اوگا نائک، سنیل نائک، پورنیما مہیکر، ونائیک نائیک، راگھو نائک، لکشمی کانت گوڈا، گجانن نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: