کاروار،16/ جون (ایس او نیوز) گزشتہ مہینے مئی میں ساحلی علاقوں میں توکتّے طوفان نےجو تباہی مچائی تھی اس کا جائزہ لینے کے لئے 6 مرکزی افسران پر مشتمل ایک ٹیم 16 جون کو کاروار پہنچی۔
ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر میں پہنچ کر اس ٹیم نے شمالی کینرا ڈ ی سی اور اڈپی ضلع ڈی سی کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے سے طوفان کی وجہ سے ہو نے والے نقصانات کی تفصیل معلوم کی۔
کل 17 جون کو افسران کی یہ ٹیم کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل کے ان علاقوں کا دورہ کرے گی جہاں پر توکتّے طوفان سے شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ پھر یہاں سے یہ لوگ اڈپی ضلع جائیں گے اور وہاں پر بھی اسی طرح کا معائنہ اور جائزہ لینے کی کارروائی انجام دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس طوفان سے ساحلی علاقوں میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا تخمینہ 102 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ریاست حکومت کی طرف سے متاثرین چھوٹے پیمانے پر امداد فراہم کی تھی اور مزید امداد کے لئے مرکزی حکومت کے پاس تعاون کے لئے اپیل کی تھی۔ اسی پس منظر میں مرکزی افسران کا وفد اس علاقے کے دورے پر آیا ہے، جو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔