کاروار 3؍مئی (ایس اونیوز) بحیرہ عرب کے علاقے میں انجن کی خرابی سے مصیبت میں پھنسی ہوئی سینٹ میری نامی ماہی گیر کشتی اور اس میں موجود 9ماہی گیروں کو انڈین کوسٹ گارڈ کی مدد سے بچالیاگیا ۔
بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ ماہی گیر کشتی تملناڈو سے یہاں ماہی گیری کے لئے آئی ہوئی تھی۔ اس دوران اس کے انجن میں کوئی ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوگئی اور اس میں موجود ماہی گیرگزشتہ دو دنوں سے مصیبت میں پھنس گئے تھے۔ جب ان کی طرف سے مدد طلب کرنے کا پیغام انڈین کوسٹ گارڈ کو ملا تو کمانڈنگ آفیسر اویناش چیٹگوپی اور ان کے عملے نے فوری کارروائی کی۔اور کوسٹ گارڈ کی بوٹ C-420کی مدد سے ماہی گیروں سمیت انجن کی خرابی کا شکار ہونے والی کشتی کو کاروار بندر تک بحفاظت لانے میں کامیاب رہے۔