ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں لاری نے اسکوٹر کو ماری پیچھے سے ٹکر؛ خاتون ہلاک

کاروار میں لاری نے اسکوٹر کو ماری پیچھے سے ٹکر؛ خاتون ہلاک

Fri, 27 May 2022 17:01:45    S.O. News Service

کاروار 27 مئی (ایس او نیوز)  کاروار کے ہبّوواڑا میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں عمر رسیدہ خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب  شادی کی تقریب کے لئے اپنے شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون   کی اسکوٹر کو پیچھے سے ایک لاری نے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون 63 سالہ  سُنیتا رانی سڑک پر گرپڑی اور نیچے گرتے ہی لاری کا ایک پہیہ اس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس نے دم توڑ دیا۔ اس کا شوہر  چونکہ ٹکر لگنے سے سڑک کنارے جاگرا تھا، وہ بال بال بچ گیا۔

حادثے کے فوری بعد کچھ دیر کے لئے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا، ایسے میں ایمبولینس بھی کافی تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچنے کی وجہ سے عوام سے سخت ناراضگی ظاہر کی۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے  منجوناتھ شیٹی کو  گرفتار کرلیا ہے،  اور شہر کے ٹریفک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: