کاروار19؍مارچ (ایس او نیوز) ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے ساتھ شراب کی غیر قانونی سپلائی پر قابو پانے کے لئے ہر تعلقہ میں ایک خصوصی ٹیم اور کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ انتخابی موسم میں گوا سے غیر قانونی شراب، فینی، دیسی بھٹی اور نقلی شراب کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے۔اس غیر قانونی شراب اسمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اورسپلائی پر نگاہ رکھنے اوراس پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے۔ضلع کنٹرول اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کنٹرول قائم کیا گیا ہے، جہاں پر فون 08382-227094پر 24گھنٹے خدمات مہیا رہیں گی۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر محکمہ آبکاری (ایکسائز) کے ڈپٹی کمشنرمنجو ناتھ وی آریگولی اپنے موبائل نمبر9449597116 پر دستیاب رہیں گے۔اس کے علاوہ تعلقہ سطح پر آبکاری انسپکٹرس خصوصی ٹیم کی قیادت کریں گے۔