ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار لیباریٹری میں دو تین دن کے اندر شروع ہوگی کووِ ڈ 19کی جانچ

کاروار لیباریٹری میں دو تین دن کے اندر شروع ہوگی کووِ ڈ 19کی جانچ

Thu, 28 May 2020 19:47:44    S.O. News Service

کاروار،28؍مئی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کووِڈ جانچ کےلئے  سب سے پہلی لیباریٹری کاروار میں قائم کی گئی ہے جہاں اگلے دو تین دنوں  کے اندر کام شروع ہوجائے گا۔ اس بات کی اطلاع ضلع کے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹکا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسس کے تحت قائم کالج اور اسپتال میں کووِڈ علاج کے لئے خصوصی وارڈ میں پچھلے کچھ عرصے سے ضلع کے عوام کے لئے علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔لیکن یہاں پر قائم کی گئی لیباریٹری میں جانچ کی کارروائی ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال ضلع بھر سے مشتبہ لوگوں کے جو گلے سے تھوک کے نمونے لیے جاتے ہیں انہیں جانچ کے لئے منگلورو، شیموگہ، دھارواڑجیسے شہروں میں واقع لیباریٹریز میں روانہ کیا جاتا ہے۔ اب دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کی وجہ سے ضلع میں کووِڈ کے معاملات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ نمونے بھیجے جارہے ہیں۔اس سے  ان لیباریٹریز کی رپورٹس آنے میں تاخیر ہورہی ہے اور مشتبہ لوگوں کو بہت زیادہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اب اگر کاروار کی لیباریٹری میں جانچ کاکام شروع ہوگا تو پھر یہاں کے لوگوں کی رپورٹس کم سے کم وقت میں مل جائیں گی اور محکمہ صحت کو مریض کے تعلق سے جلد فیصلہ کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔


Share: