ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار سرسی تعلیمی ضلع میں 18اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ نکلا پوزیٹیو

کاروار سرسی تعلیمی ضلع میں 18اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ نکلا پوزیٹیو

Thu, 07 Jan 2021 12:59:36    S.O. News Service

کاروار،7؍جنوری (ایس ا و نیوز) یکم جنوری سے  اسکول اور کالجوں میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہونے کے بعدسرکاری حکم کے مطابق اساتذہ اور عملہ کا کورونا ٹیسٹ جو کیا گیا ہے اس میں کاروار سرسی تعلیمی ضلع کے جملہ 18اساتذہ کی رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کاروار تعلیمی ضلع میں 5223اور سرسی تعلیمی ضلع میں 4807اساتذہ کا ریپیڈ ٹیسٹ کیا گیا  اور ہر ایک ضلع میں 9 اساتذہ کا ٹیسٹ پوزیٹیو نکلا۔ کچھ اساتذہ کےٹیسٹ  کا نتیجہ تو نگیٹیو نکلا مگر ان کے اندر بیماری کی کچھ علامات پائی جانے کی وجہ سے ان کا سیمپل لے کر دوبارہ جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور اس  کی رپورٹ  ابھی تک  نہیں ملی ہے۔

ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار کے مطابق ابھی تک دونوں تعلیمی  اضلاع میں سے کہیں پر بھی کسی طالب علم کے اندر بیماری کی علامات یا شکایت دیکھی نہیں گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگر کسی بھی طالب علم میں کوئی علامت نظر آئی تو فوراً اسپتال میں لے جاکر اس کا معائنہ کروایا جائے اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی اس کو کلا س میں حاضری کی اجازت دی جائے۔طلبہ کو کسی قسم کی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 خیال رہے کہ بعض ذرائع سے یہ خبر بھی عام ہورہی ہے کہ دونوں تعلیمی اضلاع میں کُل 33اساتذ ہ کی کووڈ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے، مگر اعلیٰ حکام اس بات کی تصدیق نہیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال صرف  18اساتذہ ہی کووڈ پوزیٹیو نکلے ہیں۔


Share: