ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کے بعد حامیوں نے کرناٹک کے کئی جگہوں پر کیا مظاہرہ 

ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کے بعد حامیوں نے کرناٹک کے کئی جگہوں پر کیا مظاہرہ 

Wed, 04 Sep 2019 19:43:57    S.O. News Service

بنگلورو،04 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کے بعد ان کے اسمبلی حلقہ کنکپورا میں مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، وہیں سرکاری بس کو مظاہرین نے آگ کے حوالے کر دیا۔ مظاہرین کو ہٹانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا ہے۔کرناٹک کانگریس نے آج پوری ریاست میں احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس کے اہم لیڈر ڈی کے شیو کمار کوای ڈی نے منگل کو گرفتار کر لیا ہے، انہیں منی لنڈرگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔کانگریس نے کہا ہے کہ یہ انتقامی کارروائی ہے۔منگل کو جب شیو کمار کو میڈیکل جانچ کے لئے لے جایا جا رہا تھا تو بڑی تعداد میں جمع ہوئے ان کے حامیوں نے ہنگامہ کیا۔بتا دیں کہ 2017 میں شیو کمار کے 60 ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا تھا۔ انکم ٹیکس نے اس دوران تقریباً11 کروڑ کیش ملنے کا دعوی کیا۔ان کی کروڑوں کی جائیداد کا بھی خلاصہ ہوا ہے۔ شیو کمار مسلسل سیاسی سازش کا الزام لگاتے رہے ہیں۔گرفتاری کے بعد انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ کچھ بھی ایسا نہ کریں جو قانون کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کے اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھے گرفتاری کے اپنے مشن میں کامیاب رہے۔کانگریس نے بھی اسے بی جے پی کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔


Share: