ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی جی پی ایس پی ویدکاٹرانسفر، دلباغ سنگھ کو چارج سونپا گیا

ڈی جی پی ایس پی ویدکاٹرانسفر، دلباغ سنگھ کو چارج سونپا گیا

Fri, 07 Sep 2018 22:29:20    S.O. News Service

جموں،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیرکے پولس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ایس پی ویدکا ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ انہیں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔

وہیں ڈی جی پی کے عہدے کا چارج دلباغ سنگھ کوسونپ دیا گیا ہے۔ دلباغ سنگھ 1987 بیچ آئی پی ایس افسر ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ پولس اہلکاروں کے اہل خانہ کے اغوا کے واقعات کے بعد گورنر ستیہ پال ملک پولس نظام سے ناراض چل رہے تھے۔ ڈی جی پی کو اسی وجہ سے منتقل کیا گیاجبکہ محکمہ جاتی اطلاع کے مطابق ٹرانسفر ہر محکمہ کا روٹین کا حصہ بھر ہے۔ 


Share: