ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹر کے نارائن راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب

ڈاکٹر کے نارائن راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب

Tue, 24 Nov 2020 11:13:05    S.O. News Service

بنگلورو،24؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ڈاکٹر کے۔ نارائن پیر کے روز راجیہ سبھا میں بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ریاستی سکریٹریٹ ودھان سودھا کے سکریٹری وشالکمشی نے ڈاکٹر نارائن کو راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب قرار دیا۔ ڈاکٹر نارائن بی جے پی رہنما اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پس منظر سے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ بلامقابلہ منتخب قرار پائے گئے۔ڈاکٹر نارائن ٹولو میگزین“ٹلوویرے کیڈیگے ”کے ایڈیٹر بھی ہیں۔ یہ نشست مسٹر اشوک گستی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا، کیوں کہ ان کے پاس برسر اقتدار بی جے پی کو ہرانے کی وافر طاقت نہیں ہے۔


Share: