گوہاٹی،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پڑوسی ملک چین کے ذریعہ دو دن پہلے سنگفو ندی میں پچاس گنا زیادہ پانی چھوڑے جانے کے سبب آسام کے کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔
سنگفو میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے پڑوسی ریاست ارونا چال پریدش کی سیانگ ندی اوعر اب آسام کے برہم پتر ندی میں زبر دست سیلاب کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ برہم پتر سمیت اس کی تمام معاون ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس کے سبب این ڈٰ آر ایف اتھارٹی کے ذریعہ برہم پتر اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
ریاست کے مختلف علاقوں سے زبر دست سیلاب اور ساحلی کٹاؤ کی خبریں آ رہی ہیں۔ برہم پتر ندی کا اہم پانی کا ذخیرہ ارونا چل پردیش کا سیانگ ندی ہے اور سیانگ ندی کا اہم پانی کا ذخیرہ پڑوسی ملک چین سے بہنے والی سنگ فو ندی ہے ۔ یعنی ایک ہی ندی کی جگہ کے مطابق تین نام ہو گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سنگ فو میں 50گنا زیادہ پانی چھوڑنے کی وجہ سے پورے ارونا چال پردیش کے بعد پورے آسام میں زبر دست سیلاب کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ ایک طرف ندی میں سیلاب اوپر سے ہو رہی زبر دست بارش کی وجہ سے پوری ریاست تبا ہ ہو گئی ہے ۔برہم پتر ندی سمیت اس کی کئی معاون ندیوں کے ساحل ٹوٹ گئے ہیں ۔ جس کے سبب ریاست کے متعدد مقامات پر سیلاب کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔
ادھر ہفتہ کی رات ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد اتوار کی صبح سے ہی ہو رہی بارش کے سبب راجدھانی گوہاٹی کے مختلف علاقوں میں مصنوعی سیلاب کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔ گوہاٹی کے ترون نگر، نوین نگر، زو روڈ ،جور باٹ سمیت راجدھانی کے متعدد مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے ۔ اس پانی کے جمع ہونی کی وجہ سے عوامی زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔ وہیں متعدد مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات ہوئے ہیں۔ آسام راج بھون کے نزدیک کھار گلی ہلس میں زبر دست کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ جہاں ایک تین منزلہ عمارت کی چہار دیواری گرنے کے بعد اب پوری عمارت جھک گئی ہے ۔ کل ملا کر دیکھا جائے تو سیلاب اور بارش کی وجہ سے پورا آسام تباہ ہو گیا ہے ۔