نئی دہلی8مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس(سی جے آئی)دیپک مشرا کے خلاف مواخذہ کے معاملے میں کانگریس ممبران پارلیمنٹ کی عرضی سپریم کورٹ کی طرف سے آج مستردکیے جانے کے چند گھنٹے بعد معروف وکیل پرشانت بھوشن نے حق اطلاعات (آر ٹی آئی) قانون کے تحت آئینی بنچ کے قیام سے متعلق سرکاری حکم کی معلومات طلب کی ہیں۔مسٹر بھوشن نے سپریم کورٹ کے مرکزی رابطہ عامہ افسر (سی پی آئی او) اور ایڈیشنل رجسٹرار اجے اگروال سے آر ٹی آئی کے تحت متعلقہ معلومات طلب کی ہیں۔انہوں نے آر ٹی آئی درخواست میں پوچھا ہے کہ کیا 'پرتاپ سنگھ باجوا اوردیگربمقابلہ راجیہ سبھا چیئرمین ودیگرسے متعلق رٹ پٹیشن انتظامی حکم کے تحت آئینی بنچ کے سامنے آٹھ مئی کو درج کی گئی تھی؟۔