ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھوٹا شکیل گروہ کے گینگسٹر کی جیل میں موت

چھوٹا شکیل گروہ کے گینگسٹر کی جیل میں موت

Fri, 25 May 2018 00:19:23    S.O. News Service

ممبئی 24 مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بھتہ خوری کے الزام میں جیل میں بند چھوٹا شکیل گروہ کے قریبی ایک گینگسٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔جیل کے سینئر افسر نے بتایا کہ بلال شمسی (51) کو کل سینے میں درد اور بے ہوش ہونے کے بعد آرتھر روڈ جیل سے جے جے ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ۔شمسی کو ممبئی پولیس کے رنگداری گری سیل نے جنوری میں شہر کے ایک بلڈر سے چھوٹا شکیل کے نام پر 5 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے الزام میں تین ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس معاملہ میں مطلوبہ ملزم چھوٹا شکیل کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ بیرون ملک کہیں پوشیدہ ہے اور بھارتی ایجنسیوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد شمسی کے لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ۔ 


Share: