ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ: ضلع و سیشن جج نے کی خودکشی، پنکھے سے لٹکی ملی لاش

چھتیس گڑھ: ضلع و سیشن جج نے کی خودکشی، پنکھے سے لٹکی ملی لاش

Sun, 15 Nov 2020 22:49:56    S.O. News Service

بلاس پور،15؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ میں منگیلی کی ضلع اور سیشن جج محترمہ کانتا مارٹن نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گزشتہ رات پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولس سے ملی اطلاع کے مطابق آج صبح جب دیر تک ضلع او سیشن جج کے بنگلے کا دروازہ نہیں کھلا تو سی جی ایم نے پولس کو اطلاع دی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ اروند کوجور خود موقع پر پہنچے، اور پولس ٹیم نے بنگلے کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔اس دوران پولس نے رہائش گاہ کی کھڑکی کھولی تو محترمہ مارٹن پنکھے سے لٹکی پائی گئیں۔ مارٹن اس بنگلے میں اکیلے رہتی تھیں، ان کے شوہر کی قریب ڈیڑھ سال پہلی موت ہوگئی تھی۔

پولس کو جج کی خودکشی کی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔پولس نے معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع جج نے جس بنگلے میں خودکشی کی ہے اس میں اس سے پہلے بھی منگیلی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محترمہ امرتا سنجے لال نے بھی زہر کھاکر خودکشی کی تھی۔ محترمہ لال کی خودکشی کے بعد کافی دنوں تک اس بنگلے میں کوئی رہنے نہیں آیا۔ بعد میں محترمہ کانتا مارٹن اس میں رہنے آئی تھیں۔


Share: